Search for:

Lasagne بنانے کے لیئے آجزاء اور ترکیب ساتھ ساتھ
1/4. کلو قیمہ(گائے کا بہتر ھے) ھم نے چکن استعمال کیا
1/2چائے کا کپ باریک کٹی پیاز
3 پہانکیں لیسن کوٹی لیں گے
دو بڑے یا تین درمیانی ٹماٹر (ٹماٹروں کو چوپر سے کریش کرلیں
60 گرام ٹماٹر پیسٹ ٹماٹر پیسٹ کا آدھا ڈبا ( sauce )
آدھا چائے کا کپ پانی
دو ٹیبل اسپون سفید شکر
ایک چاہے کا چمچ آٹالین سیسنیگ یا کوئ بھی
ایک چائے کا چمچ نمک
1/4 چائے کا چمچ کوٹی کالی مرچ پوڈر
ایک چائے کا چمچ بیزلز کے پتوں کا پوڈر (اوریگانوں )
ھرا دھنیا باریک کا ٹ کر چائے کا 1/2 کپ
آدھا چائے کا چمچ سوف
12 عدد lasagna نوڈلس کی پٹیاں
مزولا چیز 1/4 کلو mozzarel
ایک انڈا
چھ عدد مزرولا کے سلائیسی یا ھم وائیٹ سوس بھی استعمال کر سکتے ھیں
بنانے کا طریقہ
ھم ایک برتن میں پکانا شروع کرتے ھیں ایک کھانے کے چمچ تیل گرم گریں گے سب سے قبل باریک کٹی پیاز گلابی لال کریں گے
اور اس میں کوٹ کر لیسن ڈالیں گے اور میڈیم آنچ پر لال کریں اور پھر اس میں قیمہ ڈالیں گے اور بھونتے جائیں گے اب اس میں گرائینڈ کیئے ٹماٹر ڈالیں گے اب اس میں ٹماٹر پیسٹ ملائیں گے اور آدھا کپ پانی ایک دو منٹ پکائیں اور پھر اس میں شکر اور پھر سوف اور اوریگانو اور نمک جو ایک چاہے کا چمچ لی ھے ملائیں گے اور کالی مرچ پوڈر اور 1/4 چائے کا کپ ھرا دھنیا ملائیں گے اور ان کو پکا لینے کے بعد ایک طرف رکھ دیں گے لیجئے ھمارا سوس تیار ھو گیا
دوسرا مرحلہ
اب ایک برتن میں پانی بوائیل کریں اس میں کھانے کا ایک چمچ نمک ڈآلیں اور اس میں لیزانیا نوڈلس کی پٹیاں ڈالیں اور 8 سے 10 منٹ اتنا اوبالیں کہ پوری طرح نہ پکیں بس کچھ کثر باقی ھو اب انہیں کسی چھپنے میں چھان لیں اور ان پر نل کا پانی بہائیں تاکہ یہ ایک دوسرے سے نہ چپکے ایک چمچ تیل لگائیں تاکہ یہ چپکے نہیں
اب اس میں کریش کی ھوئ چیز تھوڑی سی ملائیں اور تھوڑا ھرا دھنیا اور چوٹکی نمک اور اگر آپ چیز ھرے دھنیا اور نمک انڈا پھینٹ کر پھر اس مکسچر کو لزانیا میں ملائیں تو زیادہ بہتر ھو گا اب اس برتن (پیالے ) کو سائیڈ میں رکھ دیں
تیسرا مر حلہ
اب اون کو 180 C پر اون کریں اور گرم ھونے دیں
چوتھا مرحلہ
کھانے کے تین چمچ میدا
ایک کپ دودھ
کریم چیز دو کھانے کے چمچ
ھرا 1/4 کپ دھنیا
مکھن دو کھانے کے چمچ
چوٹکی نمک
چوٹکی کالی مرچ پوڈر
وائیٹ سوس یہ ایکسٹرا ھے اگر آپ مزید خوبصورت بنانا چھتے ھیں تو ایک کپ دودھ میں دو چمچ میدا پکائیں اور جب 5 منٹ پک جائے تو اس میں کریم چیز دو کھانے کے چمچ تھوڑا نمک اور کالی مرچ پوڈر اور ھرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں دو کھانے کے چمچ مکھن ڈالیں تو اوپر صرف مزولا چیز ڈالیں گے تو سلائیس چیز کی ضرورت نہیں پڑے گی مزید سجاوٹ کے لیئے ھم نے مشروم کے قتلے استعمال کیئے
اب ھم اون ڈیش میں پہلے قیمہ والا سوس ٹماٹر اور ٹماٹر سوس کے ساتھ بنایا ھے پھر لیزانیا کی پٹیاں بچائیں گے پھر قیمہ سوس ڈالیں اور اوپری حصہ میں پھر لیزانیا کی پٹیاں اور اگر سلائیس چیز چھتے ھیں تو اوپر سلائیس چیز سے ڈھنک دیں گے اور پھر مزرولا چیز اور اگر سلائیس چیز نہیں ڈالنا ھے تو وائیٹ سوس سے تمام کو ڈھنک کر اوپر صرف مزرولا چیز اور پھر المونیم فائیل لگا کر پیک کریں اور کم ازکم 20 منٹ 180C اون میں بیک کریں انشاءاللہ بہترین ریزلٹ پائیں گےمجھے دعا دیں اور آپنے پکائے کو لائیک اور دوستوں سے subscribe کروانا نہ بھولیں
نوٹ ھم جتنی چیز ڈالیں گے اتنا مزا زیادہ پائیں گے اس طرح بیس میں ٹماٹر قیمہ سوس پھر لزانیہ کی پٹیاں پھر ریڈ سوس قیمے والا اور پھر چیز اور دوسری لیئر لزانیہ کی پھر ٹماٹر قیمہ سوس اور اوپری حصہ میں سلیس چیز سے ڈھکیں گے اور اوپر مزرولا چیز کیسی ھوئ اگر سلائیس چیز استعمال نہیں کرنا ھے تو موٹی لیئر مزدولا چیز کی اور خوبصورتی کے لیئے مشروم سے سجا کر المونیم شیٹ سے ڈھانک کر اون میں کم از کم 20 منٹ سے آدھا گھنٹہ دیں گے لیجئے آپ کا بہترین مزے دار لزانیہ تیار